LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں عباس عراقچی سے نمائندہ اقوام متحدہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کا پہلا روز او آئی سی نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا پاک سعودیہ تعلقات امتِ مسلمہ کی قوت کا سرچشمہ ہیں: مولانا فضل الرحمان ایران نے آبنائے ہرمز کو ایٹم بموں سے زیادہ ضروری قرار دے دیا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو ’بیمار ذہنیت‘ کا حامل قرار دے دیا

پنجاب سے 1 لاکھ 38 ہزار 342 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوا دیا: محکمہ داخلہ

Web Desk

12 July 2026

محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کے لیے صوبے بھر میں کریک ڈاؤن اور کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ حکومتِ پاکستان کی پالیسی کے تحت، قابلِ قبول ویزا کے بغیر مقیم تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے اور انہیں مرحلہ وار وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک ملک بھر سے مجموعی طور پر 25 لاکھ 88 ہزار 16 افغان باشندوں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ صرف صوبہ پنجاب سے ایک لاکھ 38 ہزار 342 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر کے رہائشی علاقوں اور مارکیٹوں کی سخت جانچ پڑتال کی گئی۔ گرفتار کیے جانے والے غیر قانونی افغان شہریوں کو پہلے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا جاتا ہے، جہاں ان کی عارضی رہائش، رجسٹریشن اور دستاویزی انتظامات مکمل کیے جاتے ہیں۔

اس وقت پنجاب میں 36 ہولڈنگ سینٹرز مکمل طور پر فعال ہیں، جہاں موجودہ کارروائیوں کے دوران 53 افغان شہری زیرِ انتظام ہیں، جنہیں بعد ازاں طورخم بارڈر کے ذریعے افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائیاں صرف ان افراد کے خلاف ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں۔ محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناختی جعلسازی یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں؛ اطلاع دینے والے شہریوں کا نام اور شناخت مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھی جائے گی۔