او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے: اعظم نذیر
Web Desk
12 July 2026
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نویں او آئی سی (OIC) وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس کانفرنس کی صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے مکمل تیار ہے اور ان ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس اہم کانفرنس میں او آئی سی کے 57 رکن ممالک کے نمائندے، وزارتی وفود اور مبصرین شریک ہیں۔ کانفرنس کے تکنیکی اجلاس شروع ہو چکے ہیں، جبکہ مرکزی وزارتی اجلاس کل منعقد ہوگا جس کے افتتاحی سیشن سے وزیراعظم پاکستان خود خطاب کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو پہلی بار اس باوقار کانفرنس کی میزبانی کا موقع ملا ہے، جس کے انعقاد میں وزارتِ خارجہ کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جبکہ وزارتِ اطلاعات کا تعاون بھی قابلِ ستائش ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سمیت خواتین کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ کانفرنس کے دوران مسلم امہ میں خواتین کے کردار، ان کی ترقی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور انہیں درپیش چیلنجز پر بھی غور ہوگا۔ کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
13 July 2026
لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی
13 July 2026
عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
13 July 2026
chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries
13 July 2026
چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی
13 July 2026
سرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینی شہید
13 July 2026
کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش
13 July 2026
وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش
13 July 2026