142 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
Web Desk
12 July 2026
بلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق، اس خصوصی مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور حفاظتی ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ای او سی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم صوبے کے انتہائی حساس اضلاع بشمول کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن اور برشور کی 142 مخصوص یونین کونسلز میں چلائی جائے گی۔
حکام نے مزید بتایا کہ ان ہائی رسک علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائے جانے کے باعث یہ مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور ہر بچے کو لازمی طور پر پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دلوائیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
13 July 2026
لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی
13 July 2026
عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
13 July 2026
chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries
13 July 2026
چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی
13 July 2026
کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش
13 July 2026
وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش
13 July 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
13 July 2026