پاکستان اور روس کا تجارت، توانائی، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کا عزم
Web Desk
12 July 2026
پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی، زراعت، تعلیم، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مثبت سیاسی ماحول کو اب عملی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔ یہ اہم اتفاقِ رائے “Pakistan–Russia: Strengthening Trade, Education & Energy Collaboration” کے عنوان سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی ویبینار میں سامنے آیا، جس میں دونوں ممالک کے حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری رہنماؤں اور ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی اور رابطوں کے شعبے میں غیر معمولی امکانات موجود ہیں۔ بہتر لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کے ذریعے باہمی تجارت کو نمایاں طور پر بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیاد پر مضبوط ہوئے ہیں اور روس، پاکستان کے لیے توانائی اور انفراسٹرکچر کا ایک اہم شراکت دار بن سکتا ہے۔
روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے یقین دلایا کہ پاکستانی سفارت خانہ روسی اداروں اور جامعات کے ساتھ مل کر اقتصادی تعاون کو فروغ دیتا رہے گا۔ انہوں نے ویزا سہولتوں میں بہتری اور طلبہ کے تبادلوں کو طویل المدتی تعلقات کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ ویبینار سے روسی وزارتِ خارجہ کے بورس برمیستروف اور نائب وزیر صنعت و تجارت الیکسی گروزدیف نے بھی خطاب کیا اور ادائیگی کے نظام (Payment System)، لاجسٹکس اور کاروباری روابط کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔
سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز سندھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ توانائی کا شعبہ دونوں ممالک کے تعلقات کا مرکزی ستون بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری ماہر دیمتری انتونوف نے سمندری تجارت اور زراعت میں نجی شعبے کو فعال کرنے، جبکہ ڈاکٹر اسماء نوید اور ڈاکٹر سویتلانا مینیوروا نے روسی زبان کی تعلیم، اساتذہ کی تربیت اور مشترکہ سائنسی و تدریسی منصوبوں پر زور دیا۔ اختتامی نشست میں روسی جغرافیائی سیاسی ماہر ڈاکٹر روکسولانا زیگون نے کہا کہ دونوں ممالک میں اعتماد مثالی ہے، جسے اب عوامی سفارت کاری کے ذریعے مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
13 July 2026
لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی
13 July 2026
عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
13 July 2026
chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries
13 July 2026
چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی
13 July 2026
سرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینی شہید
13 July 2026
کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش
13 July 2026
وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش
13 July 2026