جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ
Web Desk
12 July 2026
جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر میں امن و امان کے قیام اور جاری بحران کے حل کے لیے ایک ‘گرینڈ جرگہ’ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ امن جرگہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے گا، جس کے لیے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں امیر جماعت اسلامی کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان، عبدالرشید ترابی اور ڈاکٹر خالد محمود شامل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اس جرگہ کمیٹی میں سابق ججز، عسکری شخصیات اور سول سوسائٹی کے ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا اور یہ ٹیم جلد راولاکوٹ کا دورہ کر کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے براہِ راست مذاکرات کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہاں کے موجودہ حالات سے مقبوضہ کشمیر کی تحریکِ آزادی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، لہٰذا حکومت اپنی ضد اور انا چھوڑ کر فوری مذاکرات کا آغاز کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں، تاہم مہاجرین اور مقبوضہ کشمیر کی نمائندگی کی 12 نشستوں کے معاملے پر بات چیت کے ذریعے قابلِ عمل حل نکالا جائے گا کیونکہ پاکستان اب مزید داخلی انتشار اور خون خرابے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
متعلقہ عنوانات
بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ
12 July 2026
قطر نے سمندری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کر دیں، ایرانی حملوں کی شدید مذمت
12 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
12 July 2026
قطر میں سوگ کی فضا، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے
12 July 2026
کراچی میں موسم جزوی ابرآلود، تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کا امکان
12 July 2026
امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند
12 July 2026
ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی
12 July 2026
امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
12 July 2026