LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ قطر نے سمندری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کر دیں، ایرانی حملوں کی شدید مذمت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات قطر میں سوگ کی فضا، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

Web Desk

12 July 2026

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سیکٹر اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب نے اپنی مشترکہ سفارتی کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم اور سعودی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی جڑیں انتہائی گہری ہیں اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کا مشترکہ کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، جس کے لیے پاکستان سفارتی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔