LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم جوہری ہتھیار ختم کرنے ہیں تو آغاز امریکا اور اس کے اتحادیوں سے کریں؛ شمالی کوریا نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش وینزویلا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 333 ہوگئی؛ 17 ہزار افراد بے گھر یورپ کی آبنائے ہرمز پر جہازوں سے ’رضاکارانہ‘ نیویگیشن فیس لینے کی تجویز دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ اور سندھ کی روح ہے، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ امریکا: نو دریافت شدہ قدیم باقیات امریکی تاریخ بدل سکتی ہیں

روس کو یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے چین نے روکا؛ صدر زیلنسکی

Web Desk

12 July 2026

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے روس کو یوکرین جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا اس کی دھمکی کے خلاف سخت اور واضح پیغام دیا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام ناقابلِ قبول ہو گا۔ دوسری جانب یوکرینی فوج نے بحیرہ آزوف اور بحیرہ اسود میں روس کے بحری بیڑے کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک ہی رات میں روس کے 18 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں 13 آئل ٹینکر اور 3 کارگو جہاز شامل ہیں۔ یوکرینی جنرل اسٹاف کے مطابق، گزشتہ 4 دنوں کے دوران روس کے 36 سے زائد بحری جہازوں اور روس کے اندرونی علاقوں (کراسنوڈار اور لینن گراڈ) میں واقع اہم آئل ریفائنریز اور ٹرمینلز کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے روسی افواج کی لاجسٹکس اور ایندھن کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ادھر جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاویل نے خبردار کیا ہے کہ روس ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی فوجی بھرتیوں کا اعلان کر سکتا ہے جس سے جنگ میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔ اگرچہ روس نے یوکرین کے ان فوجی نقصانات کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں کی، تاہم رپورٹس کے مطابق روس کے مختلف علاقوں میں ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔