اشتہاری ملزم کی شادی میں شرکت پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
Web Desk
12 July 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ میں مشہور کبابی رامبیل کے نواسوں کی شادی کی تقریب اس وقت میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگی جب پشاور پولیس نے ایک خطرناک اشتہاری ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر اچانک چھاپہ مار دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، ارمڑ پولیس کو مطلوب ایک اہم اشتہاری کی شادی میں شرکت کی خفیہ اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، تاہم کارروائی کے دوران مرکزی اشتہاری تو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن پولیس نے وہاں موجود اسی گینگ کے دیگر 5 مطلوب اشتہاری ملزمان کو دھر لیا۔ گرفتاری کے وقت ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس نے مبینہ طور پر اشتہاریوں کو پناہ دینے اور سہولت کاری کرنے کے الزام میں رامبیل کے ایک بیٹے کو بھی حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے نام اور شناخت کو فی الحال صیغہ راز میں رکھتے ہوئے انہیں پشاور منتقل کر دیا ہے، جہاں ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
12 July 2026
امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا
12 July 2026
امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت
12 July 2026
ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی
12 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں
12 July 2026
امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران
12 July 2026
چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل
12 July 2026
امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
12 July 2026