LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم جوہری ہتھیار ختم کرنے ہیں تو آغاز امریکا اور اس کے اتحادیوں سے کریں؛ شمالی کوریا نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش وینزویلا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 333 ہوگئی؛ 17 ہزار افراد بے گھر یورپ کی آبنائے ہرمز پر جہازوں سے ’رضاکارانہ‘ نیویگیشن فیس لینے کی تجویز دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ اور سندھ کی روح ہے، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ امریکا: نو دریافت شدہ قدیم باقیات امریکی تاریخ بدل سکتی ہیں

سندھ میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

Web Desk

12 July 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں دہشت گردوں، مجرمانہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلیجنس پر مبنی ٹارگٹڈ آپریشنز کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اہم اجلاس میں صوبائی وزراء، سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت پاک فوج، رینجرز، پولیس اور انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، تازہ ترین خطرات اور انٹیگریٹڈ ریسپانس فریم ورک پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں سکیورٹی خطرات کے سدِباب کے لیے بروقت انٹیلیجنس شیئرنگ اور پیشگی فعال اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعاون کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مربوط کوششوں کو مزید بڑھایا جائے تاکہ ریاست کی رٹ کو مضبوط تر کیا جا سکے۔