LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا

امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ

Web Desk

11 July 2026

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کو خطے میں کیے جانے والے جنگی جرائم کی سزا بھگتنی ہوگی اور اس کا بھاری ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔ تہران میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ معصوم شہریوں کے قتلِ عام، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی قوانین کو پسِ پشت ڈال کر کی جانے والی جارحیت پر ان دونوں طاقتوں کو کسی صورت معافی نہیں مل سکتی۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور صیہونی حکومت (اسرائیل) نے مل کر مشرقِ وسطیٰ میں جو تباہی پھیلائی ہے، اس کے سنگین نتائج اب ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری اور قانونی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور اس کی پشت پناہی کرنے والے امریکا کو کٹہرے میں لائیں، کیونکہ عالمی امن کے قیام کے لیے ان کے جرائم پر سزا دینا اور متاثرین کو ہرجانہ دلوانا انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے