آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا
Web Desk
11 July 2026
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) آئندہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ آفیشل دستاویزات کے مطابق، پاکستان کے لیے جاری آئی ایم ایف کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) پروگرامز کی مجموعی مالیت 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے، جس میں سے پاکستان اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر حاصل کر چکا ہے اور بقیہ 3 ارب 60 کروڑ ڈالر اگلے 14 ماہ میں مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں پروگرامز کے تحت اگلا (چوتھا) اقتصادی جائزہ رواں سال ستمبر میں متوقع ہے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا ایک اعلیٰ سطح کا مشن پاکستان کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔
دستاویزات کے مطابق، ستمبر 2027 تک ای ایف ایف (EFF) کے تحت مجموعی طور پر 7 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے، جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے آر ایس ایف (RSF) پروگرام کے تحت 1 ارب 40 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ آئی ایم ایف نے قرض کی فراہمی کو سخت شرائط سے مشروط کرتے ہوئے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، بجٹ خسارہ کم کرنے، ٹیکس ریونیو میں اضافے اور ٹیکس نظام میں فوری اصلاحات پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری، ملکی قرضوں کو پائیدار سطح پر لانے اور مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات بھی ان پروگرامز کا لازمی حصہ ہیں۔ ساتھ ہی پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب اور خشک سالی جیسے شدید خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اصلاحاتی اقدامات کرنے ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
11 July 2026