اسرائیل کا جنوبی لبنان کے قصبے پر ڈرون حملہ، ایک شخص جاں بحق
Web Desk
11 July 2026
جنوبی لبنان کے قصبے کفر رمان میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک اور شدید زخمی ہو گیا ہے۔ لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے ‘نیشنل نیوز ایجنسی’ (NNA) کے مطابق، اسرائیلی ڈرون نے کفر رمان کی دوحہ روڈ پر ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے خطرناک ‘ڈبل ٹیپ’ حملہ کیا، جس کی زد میں آ کر موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اس حملے کے باعث قریب سے گزرنے والی ایک اور گاڑی میں سوار شہری بھی شدید زخمی ہوا، جسے ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر طبی امداد کے لیے صیدا کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ خطے میں اسرائیلی ڈرون کارروائیوں کے باعث سیکورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026