اسرائیل کی کارروائیاں، 10 دن میں 67 فلسطینی بے گھر، 12 عمارتیں مسمار ہوگئیں: اقوام متحدہ
Web Desk
11 July 2026
اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) نے انکشاف کیا ہے کہ جولائی کے پہلے 10 دنوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں اور مکانات کی مسماری کے نتیجے میں مزید 67 فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے رواں ماہ اب تک کم از کم 12 عمارتیں اس بنیاد پر مسمار کی ہیں کہ ان کے پاس تعمیراتی اجازت نامے موجود نہیں تھے، جبکہ فلسطینیوں کے لیے ایسے اجازت نامے حاصل کرنا انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2026 کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی انہدامی کارروائیوں کے باعث 3,200 سے زائد فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں، جو اوسطاً روزانہ 17 افراد کے بے گھر ہونے کے برابر ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق، بے گھر ہونے والے افراد کی یہ شرح گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ ہے، جس کی وجہ سے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی بحران مزید سنگین صورتِ حال اختیار کرتا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026