LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی کڑی تنقید؛ “ہزاروں کا قتل کرنے والے حقِ حکمرانی کھو چکے یوکرینی حملوں سے ایک ہفتے میں 38 روسی شہری ہلاک ہوئے: ماریہ زخارووا سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے: وزیراعظم وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ جدید جوڈیشل ٹاور منصوبے کا آغاز، چیف جسٹس عالیہ نیلم کل سنگِ بنیاد رکھیں گی وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے سینیٹ آبی وسائل کمیٹی؛ 508 ارب کا نیلم جہلم منصوبہ ٹنل فالٹ کے باعث بند، 2028ء میں دوبارہ فعال کرنے کا ہدف، بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کے ٹو ائیرویز طیارہ حادثہ؛ اورماڑہ کے قریب گہرے سمندر میں ریسکیو آپریشن تیز، لاپتہ عملے کی تلاش جاری یورپ میں گرمی، سپین کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 12 افراد ہلاک ٹیکساس میں پاکستانی آموں کی دھوم؛ ہیوسٹن مینگو فیسٹیول میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی شرکت بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزہ جعلسازی، بڑا سکینڈل سامنے آگیا سنگاپور دنیا کے طاقتور پاسپورٹ میں پھر سرفہرست، پاکستان کا 100 واں نمبر

یوکرینی حملوں سے ایک ہفتے میں 38 روسی شہری ہلاک ہوئے: ماریہ زخارووا

Web Desk

10 July 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یوکرینی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 38 روسی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ روس یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال پر جاری اپنے ایک بیان میں ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں یوکرینی جنگجوؤں کی کارروائیوں سے مجموعی طور پر 308 عام شہری متاثر ہوئے، جن میں سے 38 افراد جاں بحق اور 8 بچوں سمیت 270 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ روسی ترجمان نے یوکرینی صدر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ولادیمیر زیلنسکی کی حکومت روس کی سویلین آبادی اور اہم بنیادی ڈھانچے (Infrastructures) کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے اور ان حملوں میں مسلسل شدت لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرینی اقدامات کا اصل مقصد اپنے مغربی سرپرستوں کو یہ باور کرانا ہے کہ ان کی فراہم کردہ عسکری و مالی امداد مؤثر طریقے سے استعمال ہو رہی ہے، تاکہ جنگ کو طول دینے کے لیے مغرب سے مزید جدید ترین فوجی امداد حاصل کی جا سکے۔