شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک
Web Desk
10 July 2026
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مشہد مقدس میں تدفین کر دی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان کی تدفین روضہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں کی گئی، جبکہ نمازِ جنازہ ان کے بڑے بیٹے آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔ سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر سوگواران کا ایک بہت بڑا سمندر امڈ آیا۔
رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اور جنازے کی 6 روزہ تقریبات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد ہوئیں، جن میں مجموعی طور پر تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل ان کا جسدِ خاکی عراق کے شہر کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے روضوں پر بھی لے جایا گیا تھا جہاں جلوسِ جنازہ میں 70 لاکھ سے زائد سوگوار شریک ہوئے۔ بعد ازاں نجف اشرف سے میت کو ایرانی فضائیہ کے طیاروں کے حصار میں مشہد ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق مرحوم کا تعزیتی اجتماع آج حرم حضرت معصومہؑ میں ہوگا، جس میں نمازِ مغرب و عشاء کے بعد آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای شرکت کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ ایران جنگ جاری رکھتی ہے تو کانگریس مالی وسائل کی فراہمی روک دے، امریکی سینیٹر
10 July 2026
جرمن چانسلر کا نیتن یاہو کو فون، مفاہمتی یادداشت کو استحکام کیلئے بہترین موقع قرار دے دیا
10 July 2026
قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا
10 July 2026
ایبٹ آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی
10 July 2026
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 جاری، سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین، پاکستان 100ویں نمبر پر
10 July 2026
بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ
10 July 2026
دھماکوں کی اطلاعات غلط ہیں، آواز فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کی تھی: ایرانی میڈیا
10 July 2026
ایران کیساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں: امریکی حکام کا دعویٰ
10 July 2026