چین میں جوتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 28 افراد ہلاک
Web Desk
10 July 2026
چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے صنعتی شہر جن جیانگ میں واقع جوتوں کی ایک فیکٹری میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھے کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آتشزدگی کا یہ لرزہ خیز واقعہ فیکٹری کی عمارت میں پیش آیا جہاں دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقاتی اطلاعات کے مطابق، آگ سب سے پہلے گراؤنڈ فلور پر رکھے گئے انتہائی آتش گیر کیمیائی اور صنعتی مواد میں لگی، جس نے شدید دھویں اور تپش کے باعث فیکٹری کے اندر موجود ملازمین کو باہر نکلنے کا موقع نہ دیا اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
دوسری جانب، چینی صدر شی جن پنگ نے اس المناک واقعے اور جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ صدر شی جن پنگ نے واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سخت موقف اپنایا ہے کہ صنعتی حفاظت کے اصولوں میں لاپرواہی برتنے اور اس قیمتی جانی نقصان کے ذمہ دار عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیموں نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اور عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے
متعلقہ عنوانات
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 جاری، سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین، پاکستان 100ویں نمبر پر
10 July 2026
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک
10 July 2026
بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ
10 July 2026
دھماکوں کی اطلاعات غلط ہیں، آواز فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کی تھی: ایرانی میڈیا
10 July 2026
ایران کیساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں: امریکی حکام کا دعویٰ
10 July 2026
ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن پر امریکا میں منی لانڈرنگ کے الزامات، تحقیقات شروع
10 July 2026
بھارت اور اسرائیل پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، راناثنااللہ
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026