ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
Web Desk
10 July 2026
برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد میڈیکل ڈاکٹر ازقا سہیل کو باضابطہ طور پر ‘مس سپرانیشنل پاکستان 2026’ منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ پولینڈ میں منعقد ہونے والے دنیا کے پانچ بڑے عالمی بیوٹی پیجنٹس میں شمار کیے جانے والے معتبر مقابلے ‘مس سپرانیشنل 2026’ میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گی۔ ڈاکٹر ازقا سہیل پیشے کے اعتبار سے ایک قابل میڈیکل ڈاکٹر اور ایسٹھیٹک پریکٹیشنر (Aesthetic Practitioner) ہیں، جو طب کے شعبے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے لندن کی معروف فلاحی تنظیم ‘اڈانا’ کے بورڈ ممبر کے طور پر سماجی خدمات بھی انجام دے رہی ہیں۔
اپنی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ازقا سہیل نے اپنی والدہ کو اپنا سب سے بڑا حوصلہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق پنجاب کے شہر ملکوال کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تھا، جنہوں نے اپنی محنت اور عزم کی بدولت برطانیہ میں کالج پرنسپل کا باوقار منصب حاصل کیا۔ مس پاکستان آرگنائزیشن کی صدر سونیا احمد نے ڈاکٹر ازقا سہیل کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی تیسری امیدوار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر ازقا اپنی شاندار شخصیت، اعلیٰ تعلیم اور روایتی اقدار کے ذریعے پولینڈ میں ملکی ثقافت کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر کے نمایاں کامیابی حاصل کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
نارنگ منڈی: موٹرسائیکل کھڑے ڈمپر سے جا ٹکرائی، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی
10 July 2026
قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا
10 July 2026
ایبٹ آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی
10 July 2026
کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک ، 11 گرفتار
10 July 2026
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 جاری، سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین، پاکستان 100ویں نمبر پر
10 July 2026
معروف بالی وڈ اداکار کو شوٹنگ کے دوران زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک
10 July 2026
بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ
10 July 2026
بھارت اور اسرائیل پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، راناثنااللہ
10 July 2026