LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دھماکوں کی اطلاعات غلط ہیں، آواز فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کی تھی: ایرانی میڈیا ایران کیساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں: امریکی حکام کا دعویٰ ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن پر امریکا میں منی لانڈرنگ کے الزامات، تحقیقات شروع بھارت اور اسرائیل پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، راناثنااللہ چین میں جوتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 28 افراد ہلاک زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3.7 فیصد تک گھٹا دیا کارگو طیارہ حادثہ، عملے کے 5 ارکان، بلیک باکس کو تلاش نہ کیا جا سکا امریکا نے گزشتہ چند گھنٹوں میں ایران میں کوئی کارروائی کی نہ فضائی حملے کئے: دفاعی حکام ایران پر حالیہ حملوں کے پیچھے یقینی طور پر اسرائیل ہے: ڈین گریزیئر ایرانی فضائی دفاعی نظام نے امریکی ایم کیو نائن ڈرون تباہ کر دیا، پاسداران انقلاب آبنائے ہرمز میں غیر ملکی طاقتوں کا کوئی حق یا کردار نہیں: ایرانی پاسداران انقلاب آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت ایران کے مقررہ راستوں کے ذریعے ناممکن ہے: سینٹ کام ایرانی فوج کا ایک بار پھر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان فیفا ورلڈ کپ: فرانس مراکش کو 2 صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایرانی فوج کا ایک بار پھر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

Web Desk

9 July 2026

ایران کے طاقتور عسکری و دفاعی ادارے ‘خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز’ کے کمانڈر جنرل علی عبداللہی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج اپنے شہید رہبرِ معظم اور سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ ہر قیمت پر ضرور لیں گی۔ اپنے ایک باضابطہ اور سخت ترین بیان میں کمانڈر جنرل علی عبداللہی کا کہنا تھا کہ ہم رہبرِ اعلیٰ کے قاتلوں سے سخت ترین قصاص لیں گے اور اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث تمام عناصر کو ان کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے دشمن کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جارح قوتیں اور دشمن عناصر ایرانی قوم کے اس بڑے قومی و مذہبی غم کو ہرگز اس کی کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کریں، بلکہ وہ دن گننا شروع کر دیں کیونکہ انہیں اپنے ان سنگین جرائم کا پورا حساب دینا ہوگا۔

جنرل علی عبداللہی نے ایرانی عسکری قوت اور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی قوم کے غیور اور بہادر فوجی جوان ہر محاذ پر الرٹ ہیں اور وہ بہت جلد اپنے دفاعی اقدامات سے دشمن کی نیندیں حرام کر دیں گے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ عسکری قیادت اور جوان جلد یا بدیر ان تمام دہشت گردانہ جرائم کے ذمہ دار عناصر سے چن چن کر انتقام لے کر رہیں گے اور ایرانی حدود و قائدین پر حملہ کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ عسکری کمانڈر کے اس جارحانہ بیان کے بعد خطے میں پہلے سے موجود شدید ترین کشیدگی اور جنگی صورتحال میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے