ثابت کر چکے اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
Web Desk
9 July 2026
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے درمیان ایک بار پھر جارحانہ تیور اپناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل عسکری طور پر یہ ثابت کر چکا ہے کہ وہ یمن سے لے کر ایران تک کہیں بھی پہنچنے اور نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اپنے ایک حالیہ تند و تیز بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل مہم جوئی سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور ضرورت پڑنے پر پہلے سے بھی کہیں زیادہ طاقت اور شدت کے ساتھ ایران پر براہِ راست حملے کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
اسرائیل کاٹز نے اپنی فوج کی جنگی تیاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ صیہونی افواج خطے میں دوبارہ لڑائی شروع کرنے کے لیے پوری طرح الرٹ اور ہائی پوزیشن پر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری فوجی و سیکیورٹی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور اسرائیل اپنے اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔ مبصرین کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان خطے میں جاری موجودہ تنازع اور ایران امریکہ کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہونے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026