LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

مشہد میں شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ، لاکھوں سوگواروں کی شرکت

Web Desk

9 July 2026

ایران کے مقدس شہر مشہد میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ انتہائی عقیدت و احترام اور گہرے سوگ کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے، جس میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کر کے اپنے رہبرِ معظم کو الوداعی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس تاریخی نمازِ جنازہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عام شہریوں، جید مذہبی شخصیات، اعلیٰ سویلین و عسکری حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جس کے باعث مشہد کی تمام شاہراہیں سوگواروں سے بھر گئیں اور فضا نوحہ و دعا سے گونجتی رہی۔ ایرانی عسکری و سرکاری حکام کے مطابق، شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں روضۂ حضرت امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا، جہاں تدفین کے تمام مذہبی و انتظامی امور مکمل کر لیے گئے ہیں اور زائرین کے جمِ غفیر کے پیشِ نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات نافذ ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے یکطرفہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے، جس کے بعد سے پورے خطے میں سوگ کا سماں ہے۔ مشہد سے قبل شہید قائد کے جسدِ خاکی کو عراق لے جایا گیا تھا جہاں نجف اشرف میں روضہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور کربلا معلیٰ میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں الوداعی مراسم اور نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ ایرانی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں تہران اور مشہد کے درمیان ریلوے رابطہ متاثر ضرور ہوا تھا، تاہم اس سے جنازے کے پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑا؛ جنازے کے شیڈول میں معمولی تاخیر کی اصل وجہ بدھ کے روز عراق میں زائرین اور عزاداروں کا غیر معمولی اور تاریخی ہجوم تھا۔ مشہد میں جمع ہونے والے لاکھوں سوگواروں نے شہید رہنما کی ملکی، قومی اور اسلامی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔