LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

جب تک ضرورت ہوئی لبنان کے سکیورٹی زون میں موجود رہیں گے: نیتن یاہو

Web Desk

9 July 2026

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کڑے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جب تک ضرورت محسوس کرے گا، جنوبی لبنان میں قائم کردہ سکیورٹی زون میں اپنی فوجی موجودگی کو برقرار رکھے گا۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور اسرائیل کو مسلسل نئے چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ عسکری و سیاسی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر اسرائیل نے بروقت کارروائی نہ کی ہوتی تو ایران اب تک جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، جبکہ حالیہ صیہونی اقدامات سے ایرانی حکومت اور اس کے نیٹ ورک کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے حوالے سے اپنے سخت مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ بین الاقوامی سطح پر کوئی معاہدہ طے پائے یا نہ پائے، اسرائیل کسی بھی صورت ایران کو جوہری طاقت بننے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی برتری اسرائیل کی قومی سلامتی کی بنیادی ضمانت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ نیتن یاہو کے مطابق، اس وقت مشرقِ وسطیٰ کے جیو پولیٹیکل منظرنامے میں پرانے اتحاد ٹوٹ رہے ہیں اور نئے بلاکس و اتحاد تشکیل پا رہے ہیں، اسی لیے اسرائیل خطے کی بدلتی ہوئی تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر ہائی الرٹ ہے۔