LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی پر اظہار افسوس شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا ایران نے حالیہ امریکی حملوں کیخلاف اقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط ارسال کر دیے ایران کا امریکی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان ایران پر موجودہ حملے گزشتہ کارروائیوں سے زیادہ وسیع ہیں، امریکی عہدیدار امریکی حملوں کے بعد چاہ بہار فری زون سے گاڑیاں محفوظ مقامات پر منتقل وزیرِ داخلہ محسن نقوی اگلے ہفتے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کریں گے، امریکہ ایران امن مذاکرات کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز

خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبائی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیدی

Web Desk

9 July 2026

خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبائی ہیلتھ پالیسی، پیشہ وارانہ تحفظ و صحت قواعد اور موٹر وہیکلز آرڈیننس میں ذاتی رجسٹریشن نمبر کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس کے دوران نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دی گئی، جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل نظام اور تربیت یافتہ عملے کے ذریعے عوام دوست صحت کا نظام یقینی بنایا جائے گا۔ اس پالیسی کے تحت ثانوی اور خصوصی طبی سہولیات کی بہتری کے لیے آئی سی یو (ICU)، سی سی یو (CCU)، ٹراما اور برن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جبکہ کمزور کارکردگی والے صحت مراکز کو آؤٹ سورس اور بزرگ شہریوں کے لیے جیریاٹرک میڈیسن متعارف کرائی جائے گی۔ علاوہ ازیں، کابینہ نے محکمہ جنگلی حیات (وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ) کو انٹرنیشنل کرین فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔