ایران نے حالیہ امریکی حملوں کیخلاف اقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط ارسال کر دیے
Web Desk
9 July 2026
ایران نے حالیہ امریکی حملوں کے خلاف سخت سفارتی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو علیحدہ علیحدہ احتجاجی خطوط ارسال کر دیے ہیں۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی (IRIB) کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے ان خطوط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی حملے کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے منشور اور امریکہ کی بین الاقوامی ذمہ داریوں سمیت منشور کے آرٹیکل 2 کی شق 4 کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی مندوب نے مزید لکھا کہ یہ کارروائیاں 16 جون کو طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق کی بھی بنیادی خلاف ورزی شمار ہوتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ
9 July 2026
محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع
9 July 2026
آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف
9 July 2026
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل
9 July 2026
محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
9 July 2026
کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
9 July 2026
امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے
9 July 2026
ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف
9 July 2026