LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی پر اظہار افسوس شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا ایران نے حالیہ امریکی حملوں کیخلاف اقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط ارسال کر دیے ایران کا امریکی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان ایران پر موجودہ حملے گزشتہ کارروائیوں سے زیادہ وسیع ہیں، امریکی عہدیدار امریکی حملوں کے بعد چاہ بہار فری زون سے گاڑیاں محفوظ مقامات پر منتقل وزیرِ داخلہ محسن نقوی اگلے ہفتے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کریں گے، امریکہ ایران امن مذاکرات کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز

ایران کا امریکی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

Web Desk

9 July 2026

ایران نے اپنے جنوبی علاقوں پر امریکی حملوں کے بعد سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان فوجی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ خاتم الانبیا مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور ایرانی مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دیں گی۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو کڑی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اب دھونس، دھمکیوں اور وعدہ خلافیوں کی قیمت چکانے کا وقت آ گیا ہے؛ اگر حملہ کرو گے تو جواب بھی ملے گا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز پر امریکی دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ اہم عالمی آبی گزرگاہ امریکی دھمکیوں سے نہیں بلکہ صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی۔ قالیباف نے مزید کہا کہ امریکہ بے مقصد ہاتھ پاؤں نہ مارے، ورنہ وہ اس دلدل میں مزید دھنستا چلا جائے گا۔