LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے ہر حملے کا جواب 20 گنا زیادہ طاقت سے دیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی 4 ارب کی عدم ریکوری، خریداریوں میں ڈھائی ارب کی بےضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ جاری اقوام متحدہ میں پاکستان کا جنسی تشدد کے خاتمے کیلیے عالمی اقدامات کا مطالبہ سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بھارت سے کابل پہنچ گیا، ساتھی کرکٹرز اشکبار امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا امریکا نے ایران پر حملے جوابی کارروائی میں کئے: سابق عہدیدار پینٹاگون امریکی صدر ایران کیخلاف حملوں کو محدود رکھنے کی کوشش کررہے ہیں: عالمی میڈیا امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی ایران کیساتھ دوبارہ جنگی کارروائیوں پر شدید تنقید چین کے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل تجربے، امریکہ کا اظہارِ تشویش غیر ملکی فوج ایرانی ساحل پر اتری تو علاقہ ان کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایرانی بحریہ خطےمیں کشیدگی کا ذمہ دار واشنگٹن ہے: علی اکبر ولایتی مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی آج 59 برسی منائی جارہی ہے بحری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں ایران پر حملےکیے، نتائج سنگین بھی ہوسکتے ہیں۔ را ٹرمپ ریڈ کارڈ معطلی کا معاملہ، یورپی ارکانِ پارلیمنٹ کا سربراہ فیفا کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ اسرائیل کا عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل کو, رام اللہ کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

غیر ملکی فوج ایرانی ساحل پر اتری تو علاقہ ان کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایرانی بحریہ

Web Desk

9 July 2026

ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سخت ترین عسکری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی غیر ملکی فوج نے ایران کے ساحلوں پر اترنے یا داخل ہونے کی کوشش کی، تو یہ پورا علاقہ حملہ آوروں کے لیے ایک عبرتناک جہنم بن جائے گا۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے خطے کی حالیہ تزویراتی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکہ نے ماضی میں اور حالیہ کشیدگی کے دوران ایرانی سرزمین پر باقاعدہ عسکری لینڈنگ (اترے) کا ایک منظم منصوبہ بنایا تھا، لیکن وہ ایرانی افواج کی دفاعی صلاحیت اور الرٹ ہائی کمانڈ کی وجہ سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فوجی دعووں اور دھمکیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کی بحریہ ملکی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔