خطےمیں کشیدگی کا ذمہ دار واشنگٹن ہے: علی اکبر ولایتی
Web Desk
8 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بین الاقوامی امور کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سنگین صورتحال پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطہ چھوٹے ممالک کی سیاسی جوئے بازی اور مفاد پرستانہ چالوں کی جگہ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک تند و تیز بیان میں علی اکبر ولایتی نے واضح الفاظ میں متنبہ کیا کہ ایران ماضی میں بھی بارہا یہ ثابت کر چکا ہے اور اب بھی اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے کہ اس کے خلاف کی جانے والی کسی بھی قسم کی عسکری یا سیاسی مہم جوئی کا فوری، سخت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر نے خطے کی تزویراتی صورتحال پر مزید بات کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ خطے کو دشمن عناصر اور جارحیت پسندوں سے پاک کرنے کے لیے ایران کی انگلی اس وقت ٹریگر پر ہے اور تہران کسی بھی وقت بڑی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والے حالیہ فوجی تناؤ اور بحران کا ذمہ دار براہِ راست امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تمام حالیہ کشیدگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کی مکمل اور آخری ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے، جس کی پالیسیوں نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026