جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے، مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے
Web Desk
8 July 2026
ایران پر امریکی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی شدید علاقائی کشیدگی کے دوران، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں نئے فضائی حملے کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ کارروائی اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ الفوقہ میں ایک ڈرون حملے کے ذریعے کی، جہاں غندور اسپتال کے قریب پیدل جانے والے دو افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈرون سے داغے جانے والے میزائل کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ لبنان کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2 مارچ سے 8 جولائی کے دوران لبنانی علاقوں پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 4,321 افراد جاں بحق جبکہ 12,203 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026