LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش امریکی، روسی اور چینی صدور کی ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا

ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ: 19 ممالک کے امیگریشن و شہریت کیسز منجمد

Web Desk

3 December 2025

امریکہ نے 19 ممالک کے شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں جن میں گرین کارڈ، ویزے اور حتیٰ کہ شہریت کی تقریبات بھی شامل ہیں فوری طور پر روک دی ہیں۔ یہ اقدام گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکی امیگریشن سروس USCIS کی اندرونی ہدایات میں عملے کو حکم دیا گیا ہے کہ ان 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے تمام زیر التوا کیسز پر کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا جائے۔ اس میں اُن تارکینِ وطن کی شہریت کی تقریبات بھی شامل ہیں جو امریکی شہری بنتے ہی تھے۔

ٹرمپ کے جون میں جاری کردہ سفری پابندی کے تحت افغانستان، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن سمیت 19 ممالک شامل تھے، جبکہ تازہ ہدایات کے بعد ان ممالک کے تمام امیگریشن کیسز کا دوبارہ سیکورٹی جائزہ لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جس میں دوبارہ انٹرویوز بھی ممکن ہیں۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ حکومت ’’قوم کے مستقبل کے تحفظ‘‘ کے لیے ہر درخواست کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے۔ حکام یہ بھی اشارہ دے رہے ہیں کہ سفری پابندی کی فہرست میں مزید ممالک شامل کیے جانے کا امکان ہے، جس سے یہ تعداد تقریباً 30 تک پہنچ سکتی ہے۔

امیگریشن ماہرین کے مطابق اتنے بڑے پیمانے پر تمام امیگریشن فوائد روک دینا ’’غیر معمولی‘‘ اقدام ہے، کیونکہ اس میں ہر قسم کی درخواستیں شامل کر دی گئی ہیں۔