LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بشری بی بی کی بیٹی کی جیل انتظامیہ کیخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر

Web Desk

8 July 2026

سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مبشرہ شیخ نے جیل انتظامیہ کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔ فیصل ملک ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے پراسیکیوشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 16 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست میں جیل اہلکار مریم پر غفلت، بدسلوکی اور غیر انسانی رویے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ موقف اپنایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے آنکھ میں شدید تکلیف کی کئی بار شکایت کی، مگر جیل انتظامیہ نے بروقت توجہ نہیں دی، جس کے باعث بیماری بگڑ گئی اور انہیں ہنگامی طور پر آنکھ کی سرجری کروانا پڑی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ خاتون اہلکار کا رویہ مسلسل نامناسب، توہین آمیز اور غیر پیشہ ورانہ رہا ہے، جس پر کارروائی کی جائے۔