LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، جھکیں گے نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان امریکا کے ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک معاہدۂ جنگ بندی خطرے میں: امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا خدشہ پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب

غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، جھکیں گے نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

Web Desk

8 July 2026

ایران کے چیف مذاکرات کار اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب دنیا میں غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا ہے، ایران کسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔

محمد باقر قالیباف نے امریکا پر دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ مفاہمتی یادداشت کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اندر امریکی فوجی حملے، ایرانی تیل کی برآمدات پر دوبارہ پابندیاں، مزید کارروائیوں کی دھمکیاں، آبنائے ہرمز میں ایران کے قانونی اقدامات کی مخالفت اور لبنان کے خلاف اسرائیل کے مسلسل حملے اس مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

دوسری جانب، ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی سے استثنیٰ ختم کرنا ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے آرٹیکل 10 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی عسکری کارروائیاں معاہدے کے آرٹیکل 1 اور 2 سے متصادم ہیں، جبکہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران لبنان میں اسرائیلی اقدامات کی امریکی سرپرستی اور تہران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات بھی معاہدے سے صریح انحراف ہیں۔

کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران واشنگٹن کو ان خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج سے مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے گا، اور ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معاہدے کی تمام شقوں پر فوری اور مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے۔