کوئٹہ: مانگی ڈیم دہشتگرد واقعہ، 11 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
Web Desk
8 July 2026
بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے مانگی ڈیم میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مغوی 11 پولیس اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اس افسوسناک واقعے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس کے 9 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے، جن کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔ تاہم، واقعے کے بعد سے مزید 15 پولیس اہلکار تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے فرنٹیر کانسٹیبلری (ایف سی) اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ اس کارروائی کے دوران اب تک ‘فتنہ الہندوستان’ اور ‘فتنہ الخوارج’ کے 15 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے تاکہ باقی ماندہ اہلکاروں کو جلد از جلد بازیاب کرایا جا سکے
متعلقہ عنوانات
’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز
8 July 2026
مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ: پنجاب اور بلوچستان نے سالوں سے فنڈز نہیں دیے، پانی کے 162 ملین کے واجبات کا انکشاف
8 July 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ
8 July 2026
شہباز گل پر انڈے پھینکنے کا کیس، 5 سال بعد لیگی کارکنوں پر فردِ جرم عائد
8 July 2026
برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال بیت گئے
8 July 2026
بلوچستان کے ضلع لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
8 July 2026
کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل
8 July 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
8 July 2026