LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، جھکیں گے نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان امریکا کے ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک معاہدۂ جنگ بندی خطرے میں: امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا خدشہ پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب امریکہ کا ایران پر باقاعدہ فوجی حملہ، متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

بحرین کی سعودی و قطری آئل ٹینکروں پر مبینہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت

Web Desk

8 July 2026

بحرین نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی عرب اور قطر کے آئل ٹینکروں پر مبینہ ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

بحرینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعات سمندری سلامتی اور عالمی توانائی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ بحرینی وزارتِ خارجہ نے اس نازک صورتحال میں برادر ممالک سعودی عرب اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بحرینی حکام نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں آزادانہ بحری آمد و رفت کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اس اہم ترین عالمی آبی گزرگاہ (آبنائے ہرمز) میں مزید کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔