امریکا کے ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
Web Desk
8 July 2026
امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے فوری بعد اسرائیلی فضائیہ نے بھی جنوبی لبنان پر نئے حملے شروع کر دیے ہیں۔ ان تازہ حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جنگی کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں متعدد مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ تاہم، ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر نئی فوجی کارروائی کی تھی، جس میں ایران کے اندر 80 سے زائد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ان بیک وقت کارروائیوں سے خطے میں ایک وسیع تر علاقائی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان
8 July 2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
8 July 2026
فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
8 July 2026
تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
8 July 2026
کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل
8 July 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
8 July 2026
پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
8 July 2026
غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، جھکیں گے نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
8 July 2026