LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

سال کا آخری سپر مون کب دکھائی دے گا؟ اسپارکو نے تفصیلات جاری کر دیں

Web Desk

3 December 2025

کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ سال 2025 کا آخری سپر مون جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

اسپارکو کے مطابق سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب مقام پیریجی پر موجود ہو اور اسی وقت پورا روشن ہو، اس قربت کے باعث چاند عام فل مون کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

دسمبر کا کولڈ مون رواں سال کا تیسرا مسلسل سپر مون اور 2025 کا آخری سپر مون ہوگا۔ یہ 5 دسمبر کی صبح 04:15 PST پر 99.8% روشن حالت میں اپنے عروج پر پہنچے گا، جبکہ پاکستان میں 4 دسمبر کی شام 16:58 PST پر 99.2% روشن حالت میں طلوع ہوگا جس کی بدولت شائقین اسے دونوں راتیں واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

اعدادوشمار کے مطابق 5 نومبر کے سپر مون کے دوران زمین اور چاند کا فاصلہ 356,978 کلومیٹر تھا، جبکہ دسمبر کے سپر مون کے وقت یہ فاصلہ 357,218 کلومیٹر ہوگا۔ فرق معمولی ہونے کے باوجود چاند عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 7.9% بڑا اور 15% زیادہ روشن نظر آئے گا۔

ماہرین کے مطابق سپر مون سال میں عام طور پر تین سے چار بار رونما ہوتا ہے، جبکہ کچھ برسوں میں اس تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہوتا ہے۔ اگرچہ سائز کا فرق ننگی آنکھ سے مکمل طور پر محسوس نہیں ہوتا، لیکن انتہائی قریب سپر مون سائنسی اور مشاہداتی دونوں حوالوں سے اہم سمجھا جاتا ہے۔

اسپارکو نے عوام، طلباء اور فلکیات کے شوقین افراد کو اس قدرتی منظر کے مشاہدے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے کسی خاص آلے کی ضرورت نہیں، صاف موسم میں یہ منظر کھلی آنکھ سے بھی باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔