LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار

موٹاپے اور ذیابیطس کی نئی دوا آزمائش میں کامیاب

Web Desk

7 July 2026

موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس (Diabetes) کے شکار افراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ایک ایسی نئی انقلابی دوا متعارف کرائی جا رہی ہے جس کی مدد سے مریض بغیر کسی سرجری کے وزن میں نمایاں کمی اور شوگر کو نارمل سطح پر لا سکیں گے۔

موٹاپے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی اس نئی دوا ‘ایچ آر ایس 7535’ (HRS9535) نے اپنے کلینیکل آزمائشوں کے آخری مرحلے (فیز تھری) میں اہم ہدف حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد اسے طبی دنیا میں ایک انتہائی امید افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بائیوفارما کمپنی ‘کیلیرا تھیراپیوٹکس’ نے بتایا کہ اس کی شراکت دار چینی دوا ساز کمپنی ‘جیانگسو ہینگروئی فارماسیوٹیکل’ کی جانب سے چین میں کیے گئے دو الگ الگ فیز تھری کلینیکل ٹرائلز میں اس دوا نے موٹاپے اور ذیابیطس، دونوں کے علاج میں انتہائی مثبت نتائج دیے ہیں۔

‘ایچ آر ایس 7535’ (جسے سیفی گلپرون بھی کہا جاتا ہے) ایک جدید ترین زبانی (اورل) یعنی گولی کی شکل میں کھائی جانے والی آزمائشی دوا ہے۔ کمپنی کے مطابق، موٹاپے کے شکار افراد پر کیے گئے مطالعے میں دیکھا گیا کہ 44 ہفتوں کے استعمال کے بعد شرکاء کے جسمانی وزن میں اوسطاً 10.9 فیصد جبکہ 50 ہفتوں میں 11.1 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق، اب تک چین میں 2 ہزار سے زائد افراد کو یہ دوا دی جا چکی ہے، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ دونوں مطالعات میں جگر کو نقصان پہنچنے کے کوئی نمایاں شواہد سامنے نہیں آئے۔ یہ ایک ‘جی ایل پی ون ریسیپٹر ایگونِسٹ’ دوا ہے، جس کا مقصد جسم میں بھوک کو کم کرنا، خون میں شوگر کو متوازن رکھنا اور وزن گھٹانا ہے۔

اس دوا کو چینی کمپنی ہینگروئی فارما نے تیار کیا ہے، جبکہ 2024 میں گریٹر چائنا سے باہر اس کی فروخت اور تقسیم کے حقوق کیلیرا تھیراپیوٹکس کو دے دیے گئے تھے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی آزمائشوں میں بھی یہی نتائج برقرار رہے تو یہ گولی موٹاپے اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک آسان اور انقلابی متبادل ثابت ہوگی۔