ریفارم یوکے کے لیڈر نائجل فراج پارلیمنٹ کی نشست سے مستعفی
Web Desk
7 July 2026
برطانیہ کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت ‘ریفارم یوکے’ کے لیڈر نائجل فراج نے تحائف اور مالی سہولیات ظاہر نہ کرنے کے الزامات اور مبینہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے باوجود نائجل فراج نے سیاست سے پیچھے ہٹنے کے بجائے عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ‘کلیکٹن آن سی’ (Clacton-on-Sea) کے اسی حلقے سے دوبارہ ضمنی انتخاب لڑیں گے جہاں سے وہ منتخب ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس حلقے کے عوام ہی ووٹ کے ذریعے میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
نائجل فراج نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، نہ ہی کوئی قانون توڑا ہے اور نہ ہی عوامی پیسے کا کوئی غلط استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان الزامات کا سامنا کرنے اور دوبارہ عوامی مینڈٹ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
موٹاپے اور ذیابیطس کی نئی دوا آزمائش میں کامیاب
7 July 2026
واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران
7 July 2026
سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا
7 July 2026
ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی
7 July 2026
امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی
7 July 2026
امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا
7 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا
7 July 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی
7 July 2026