LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی

ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

Web Desk

7 July 2026

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ 2027ء کی میزبانی کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس اہم ترین ٹورنامنٹ کے لیے ڈھاکا سمیت تین ممکنہ وینیوز زیر غور ہیں۔

بی سی بی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین سید ابراہیم احمد کے مطابق، ون ڈے (ODI) فارمیٹ کے تحت کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2027ء کی میزبانی بنگلہ دیش کو کرنی ہے۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے درج ذیل تین شہروں ڈھاکا، سلہٹ اور چٹوگرامکو بطور وینیو تجویز کیا گیا ہے۔

سید ابراہیم احمد نے بتایا کہ ایشیا کپ کے انعقاد کے لیے 18 جون سے 4 جولائی کی ونڈو (تاریخیں) رکھی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے بات چیت ہو چکی ہے اور انہوں نے تینوں مجوزہ وینیوز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

بی سی بی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند روز کے اندر تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم ہے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات بڑھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔