LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی نیٹو رکن ممالک میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور اہلیہ کے وکلا کو دلائل کیلئے آخری مہلت

Web Desk

7 July 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں ملزمان کے وکلاء کو دلائل پیش کرنے کے لیے آخری اور حتمی مہلت دی گئی ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر آئندہ سماعت پر اپیلوں کے حق میں دلائل پیش نہ کیے گئے تو کیس کو مزید ملتوی نہیں کیا جائے گا، بلکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا مؤقف سننے کے بعد دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر ہی اپیلوں کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق، وکیلِ صفائی سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کو باقاعدہ انڈر ٹیکنگ دی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر مزید التواء کی درخواست نہیں کریں گے اور اپنے دلائل مکمل کریں گے، جس پر عدالت نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کی۔