بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری تعلقات کو فروغ دینے پراتفاق
Web Desk
3 December 2025
بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی، فریقین نے موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔مہمان جنرل نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا، فیلڈ مارشل نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔دوسری جانب ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل نے تمام شعبوں میں بحرین کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی
17 September 2026
پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا
17 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان
17 September 2026
حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی
17 September 2026
قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور
17 September 2026
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا
17 September 2026
عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 September 2026
دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے
17 September 2026