اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق
Web Desk
7 July 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملے بند نہیں ہو سکے ہیں۔ تازہ ترین واقعے میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں ایک سویلین گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘این این اے’ (NNA) کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ایک متحرک گاڑی پر گائیڈڈ میزائل داغا۔ ملبے سے نکالے جانے والے جاں بحق افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، جن میں ‘یوسف شمعون پبلک اسکول’ کی پرنسپل، ان کی عمر رسیدہ والدہ، ایک غیر ملکی گھریلو ملازمہ اور ایک شامی شہری شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ تمام نہتے شہری اسرائیلی بمباری سے متاثرہ اپنے آبائی گھر کا جائزہ لینے اور وہاں سے ضروری سامان لانے کے لیے نکلے تھے کہ راستے میں ہی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گئے۔
دوسری جانب، مادی تباہی پھیلانے کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کے مختلف سرحدی قصبوں اور دیہات میں بھی پے در پے کارروائیاں کی ہیں۔ اسرائیلی انجینئرنگ کور نے متعدد رہائشی مکانات اور املاک کو بارود کی مدد سے دھماکوں سے اڑا کر ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
7 July 2026
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
7 July 2026
اقوام متحدہ کا انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کے حماس کے فیصلے کا خیر مقدم
7 July 2026
اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ
7 July 2026
اسرائیل نے مجھے مارنے کیلئے قید کیا، لگتا نہیں زندہ بچ سکوں: فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ
7 July 2026
اسرائیل کی جنوبی لبنان میں مسلسل بمباری، 90 ہزار گھر تباہ، 6 لاکھ افراد واپسی کے منتظر
7 July 2026