LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ

ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا

Web Desk

7 July 2026

بین الاقوامی میڈیا گروپ نے ایران میں حالیہ جلوسِ جنازہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے تہران کی ایک بڑی سیاسی اور سزویراتی جیت قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ اجتماع محض ایک قومی الوادعیہ نہیں تھا بلکہ حالیہ جنگ کے بعد ایرانی مزاحمت کی ایک طاقتور علامت بن کر سامنے آیا ہے، جس میں عوام کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔

 ماہرین  کا کہنا ہے کہ اس جلوس میں عوام کے جمِ غفیر نے امریکہ اور اسرائیل کو یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ ایران کے حصے بخرے کرنے اور اسے اندرونی طور پر کمزور کرنے کی تمام بیرونی کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران اس شدید جنگی صورتحال کے باوجود خود کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہا ہے، اور یہی بقا اور عوامی مزاحمت اب عالمی طاقتوں کے ساتھ مستقبل کی کسی بھی مذاکراتی حکمتِ عملی میں ایران کی سب سے مضبوط بنیاد بنے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تاریخی اجتماع نے تزویراتی طور پر انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) پر ایران کے اثر و رسوخ اور پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، موجودہ صورتحال نے ایران کو اس قابل بنا دیا ہے کہ اب وہ نیوکلیئر پروگرام (جوہری معاہدے) پر کسی بھی قسم کی نئی ڈیل کے لیے اس بات کو اولین شرط کے طور پر سامنے رکھ سکے کہ عالمی برادری آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول اور سیکیورٹی کردار کو تسلیم کرے۔