LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ

اسرائیل نے مجھے مارنے کیلئے قید کیا، لگتا نہیں زندہ بچ سکوں: فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ

Web Desk

7 July 2026

غزہ میں جاری جنگ کے دوران بدترین حالات اور مسلسل بمباری کے باوجود سیکڑوں زخمیوں اور مریضوں کی جانیں بچانے والے معروف فلسطینی معالج ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی زندگی شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اسرائیلی حراست میں موجود ڈاکٹر حسام نے اپنے ایک پیغام میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ “وہ مجھے مارنے کے لیے یہاں لائے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ میں یہاں سے زندہ بچ سکوں گا، یہی میرا آخری وقت ہے”۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی حکام نے ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو اب تک کسی بھی باضابطہ فردِ جرم کے تحت نہ تو کسی عدالت میں پیش کیا ہے اور نہ ہی ان پر کوئی قانونی مقدمہ چلایا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں کسی نامعلوم مقام پر واقع ایک زیرِ زمین انتہائی سخت سکیورٹی والی بدنام زمانہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں قیدیوں پر شدید تشدد کے واقعات عام ہیں۔

ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے اس پیغام کے منظرِ عام پر آنے کے بعد عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور ان کے قانونی وکیل نے ان کی جان کو لاحق شدید خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے عالمی برادری اور بین الاقوامی طبی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی قید میں موجود فلسطینی طبی عملے پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں اور ڈاکٹر ابو صفیہ کے فوری تحفظ اور غیر مشروط رہائی کے لیے فوری اقدامات کریں۔