LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل

راولپنڈی: دکان مالک نے 3 سو روپے کے تنازع پر سابق ملازم کو قتل کردیا

Web Desk

7 July 2026

راولپنڈی میں معمولی رقم کے تنازع پر اپنوں کے ہاتھوں اپنوں کے قتل کا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چکن شاپ کے مالک نے محض 300 روپے کی دیہاڑی مانگنے پر اپنے سابق ملازم کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس حکام کے مطابق، مقتول حیدر اور ملزم عمیر آپس میں قریبی کزن تھے۔ حیدر اپنے کزن عمیر کی چکن شاپ پر کام کرتا تھا، جسے عمیر نے دو دن قبل کسی بات پر کام سے نکال دیا تھا۔ مقتول حیدر نے جب دکان کے مالک عمیر سے اپنی محنت مزدوری کے بقایا 300 روپے کا تقاضا کیا، تو اس بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

طیش میں آ کر دکان مالک عمیر نے دکان میں موجود مرغی ذبح کرنے والی چھری اٹھائی اور حیدر پر پے در پے وار کر دیے۔ چھریوں کے گہرے زخم لگنے کے باعث حیدر موقع پر ہی خون میں لت پت ہو کر دم توڑ گیا، جبکہ ملزم واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم عمیر کی گرفتاری کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔