LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: مسلح ڈاکو نجی الیکٹرانکس کے ملازم سے 20 لاکھ اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

Web Desk

7 July 2026

روشنیوں کے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کراچی کے ساؤتھ زون میں ایک بڑی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک نجی الیکٹرانکس کمپنی کے ملازم کو نشانہ بناتے ہوئے 20 لاکھ روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واردات کے دوران جب ملازم نے مزاحمت کی تو بزدل ڈاکوؤں نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ تاجر کے مطابق یہ واردات ایک گلی کے اندر پیش آئی۔ جس مخصوص جگہ پر ڈاکوؤں نے ملازم کو لوٹا، وہاں سی سی ٹی وی (CCTV) کیمرے نصب نہیں تھے، جس کی وجہ سے ملزمان کی شناخت میں کچھ دشواری کا سامنا ہے۔ تاہم، پولیس نے اطراف کی تمام بڑی سڑکوں اور تجارتی مراکز پر لگے کیمروں کی ریکارڈنگ کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کے فرار کا روٹ معلوم کیا جا سکے۔

انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس ملزمان کا سراغ لگانے کے بہت قریب ہے اور اس سلسلے میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جنہوں نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔