LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

متنازعہ ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

Web Desk

6 July 2026

سپریم کورٹ آف پاکستان نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں سزا یافتہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلاء نے عدالت کے روبرو سزا معطل کرنے کے حق میں دلائل دیے۔

عدالتِ عظمیٰ نے درخواستوں پر ابتدائی غور کے بعد ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت کیس سے متعلقہ دیگر تمام فریقین کو باقاعدہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔ بعد ازاں، سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی۔