LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر، متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ، انخلا جاری

Web Desk

6 July 2026

اسپین، فرانس، پرتگال اور یونان سمیت جنوبی یورپ کے مختلف ممالک میں شدید گرمی کی نئی لہر (ہیٹ ویو) برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے خطے میں درجہ حرارت ایک بار پھر 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اس شدید ترین گرمی کے باعث فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں مقامی شہریوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

جنگلاتی آگ کے باعث اب تک تقریباً 5 ہزار ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے، جبکہ صورتحال کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔  اسپین کے علاقوں کاتالونیا اور کاسٹیلون کے جنگلات میں بھی شدید آتشزدگی رپورٹ ہوئی ہے، جہاں متاثرہ علاقوں سے شہریوں کا انخلا تیزی سے جاری ہے۔  پرتگال میں آگ نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں 13 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ متاثر ہوا ہے۔ تاہم، پرتگالی حکام کا دعویٰ ہے کہ فائر فائٹرز کی انتھک کوششوں کے بعد آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

برطانیہ میں بھی ہیٹ ویو اور عالمی اداروں کی وارننگ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس تپش کے اثرات برطانیہ تک پہنچ چکے ہیں، جہاں کے جنوبی علاقوں میں بھی نئی ہیٹ ویو جاری ہے۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عالمی موسمیاتی اداروں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اس شدید اثر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جنوبی یورپ میں آئندہ دنوں کے دوران خشک اور گرم موسم کے باعث جنگلاتی آگ لگنے کا خطرہ بدستور برقرار رہے گا۔