LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن دبئی میں عالمی مائننگ شو اختتام پذیر، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور نئی شراکت داریوں پر خصوصی توجہ عالمی پولیس سربراہی اجلاس اختتامی مرحلے میں داخل، اے آئی اور جدید پولیس ٹیکنالوجی مرکزِ نگاہ

گروپ کیپٹن عاصم قتل کیس کا ملزم 14 روزہ شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

Web Desk

6 July 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فضائیہ (PAF) کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے ہائی پروفائل قتل کیس میں اہم قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت (ATC) نے گرفتار ملزم سعد عباسی کو 14 روزہ شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر راجا نوید، کیس کے تفتیشی افسر اور دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پولیس نے سخت سکیورٹی حصار کے تحت ملزم سعد عباسی کو جج کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے فوری طور پر جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ وہ شناخت پریڈ کا عمل مکمل کر کے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ملزم کو 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے کی تفتیش کو آگے بڑھانے کے لیے ملزم کی قانونی شناخت پریڈ کرانا انتہائی ناگزیر ہے۔ پراسیکیوٹر راجا نوید نے عدالت کو بتایا کہ اس لرزہ خیز واقعے کے دو چشم دید گواہ بھی موجود ہیں جو ملزم کی شناخت کریں گے۔

سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزم سعد عباسی سے براہِ راست استفسار کیا کہ ’اس نے یہ انتہائی اقدام کیوں اٹھایا؟‘ جس پر ملزم نے جواب دیا کہ وہ ایک لڑکی کے ساتھ موجود تھا اور مقتول گروپ کیپٹن انہیں پریشان (ڈسٹرب) کر رہے تھے۔ اس جواب پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’ڈسٹرب کیا، کیا آپ کوئی اچھا کام کر رہے تھے، جو انہوں نے ڈسٹرب کیا؟‘

ایئر ہیڈ کوارٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج پولیس حکام کے مطابق، مقتول گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کا مقدمہ کمانڈنٹ ایئر ہیڈکوارٹر کی باقاعدہ مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کے تحت قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ (ATA) کی سنگین ترین دفعات شامل کی گئی ہیں اور معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔