LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن کا ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ

Web Desk

6 July 2026

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، خواتین پر بڑھتے ہوئے مظالم اور دیگر اہم عوامی مسائل پر بحث کے لیے فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کی قیادت میں جمع کرائی جانے والی اس آئینی ریکوزیشن میں حکومت سے صوبے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر جواب طلبی کی جائے گی۔ ریکوزیشن میں خاص طور پر صوبے میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے حالیہ واقعے پر تفصیلی بحث کرانے اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں زیادتی، اغوا، قتل اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا جائے گا۔

امن و امان کے ساتھ ساتھ اپوزیشن نے جیلوں کی حالتِ زار اور قیدیوں کے حقوق کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھانے کی تیاری کر لی ہے۔ ریکوزیشن کے نکات کے مطابق، جیل اصلاحات، قیدیوں کو بنیادی انسانی سہولیات کی فراہمی اور سیاسی کارکنوں، بالخصوص خواتین اسیران کے ساتھ جیلوں میں روا رکھے جانے والے مبینہ ناروا سلوک کا معاملہ پوری قوت سے اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔

ریکوزیشن کے ایجنڈے میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق مطالبات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا جائے گا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے اہلخانہ اور ذاتی معالجین تک فوری اور باقاعدہ رسائی دی جائے، جبکہ جیل رولز اور اس حوالے سے جاری کردہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اپوزیشن رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ پنجاب اسمبلی کو عوامی مسائل پر اپنا آئینی اور پارلیمانی کردار ادا کرنا چاہیے، اسی لیے حکومت سے فوری اصلاحی اقدامات کا تقاضا کرنے کے لیے یہ اجلاس بلایا جا رہا ہے۔