LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن صدر زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

Web Desk

6 July 2026

ایران اور قطر کے حکام کے درمیان دوحہ میں ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معطل بحری تجارت 5 ماہ بعد باقاعدہ طور پر بحال ہو گئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق، اس اہم پیش رفت کے بعد ایران کی ‘دیر بندرگاہ’ اور قطر کی ‘الرویس بندرگاہ’ کے درمیان تجارتی جہازوں اور کشتیوں کی آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ قطر نے ہر قسم کے بحری جہازوں کے لیے سمندری آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔ قطر کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے تمام بحری آپریٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سفر کے دوران نافذ العمل بحری ضوابط، قوانین اور حفاظتی ہدایات کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بحری راستوں کی یہ بحالی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک دن قبل ہی خطے میں ہونے والی فوجی کارروائیوں کے دوران ایک قطری شہری کی موت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک نے تجارتی روابط کو ترجیح دی۔