اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
5 July 2026
اسرائیل کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل ایال زامر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان سے لاحق خطرات کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن انداز میں کارروائیاں جاری رکھے گی اور اگر جنگ بندی کی معمولی سی بھی خلاف ورزی ہوئی تو فوری طور پر دوبارہ جارحانہ کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی فوج (آئی ڈی ایف) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی سربراہ جنرل ایال زامر نے جنوبی لبنان میں بیوفورٹ قلعے کے اطراف تعینات اپنی فوج کے فرنٹ لائن دستوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حزب اللہ کے خلاف جاری مہم کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا۔
جنرل ایال زامر نے دعویٰ کیا کہ بیوفورٹ رج اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودہ سرگرمیاں طے پانے والے معاہدے کے فریم ورک اور اس کے تحت قائم کیے گئے طریقہ کار کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج یا شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی خطرے کو فوری طور پر روکا جائے گا اور جوابی حملے کے ذریعے اسے مکمل ختم کر دیا جائے گا۔
اسرائیلی فوجی سربراہ نے لبنان کی مسلح افواج (لبنانی فوج) سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تاریخی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور جنوبی لبنان کے علاقے کو حزب اللہ کے جنگجوؤں سے مکمل طور پر پاک کرے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا کی زیرِ نگرانی اسرائیل اور لبنان کے درمیان ایک نازک جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائیاں نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔ تاہم، اسرائیلی فوجی سربراہ کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ خطے میں تاحال شدید کشیدگی برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026